چنیوٹ:500 لٹر مضر صحت دودھ پکڑا گیا، ملزمان کو جرمانہ

چنیوٹ:500 لٹر مضر صحت دودھ پکڑا گیا، ملزمان کو جرمانہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عیدالاضحٰی کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی ٹیموں نے مضر صحت اور ناقص کوالٹی کے دودھ کی سپلائی ناکام بنا دی۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مضر صحت دودھ کی ترسیل کرنے پر ملزمان کو 30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 500 لٹر مضر صحت دودھ موقع پر ضائع کردیا ، علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے جانوروں کی چربی اور آلائشوں سے گھی بنانے والے کارخانے کا سراغ لگا کر موقع پر موجود 50 لیٹر مُضر صحت گھی موقع پر ضائع کروا کر جرمانہ عائد کردیا۔ اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا ہے عوام خوراک سے متعلق شکایت 1223 پر ریکارڈ کروائیں،کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں