اشتہاریوں کی گرفتاری کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں:ڈی پی او جھنگ

 اشتہاریوں کی گرفتاری کے بغیر جرائم  کا خاتمہ ممکن نہیں:ڈی پی او جھنگ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں،اچھی کارکردگی پر انعام جبکہ ناقص کارکردگی پر صرف بازپرس نہیں بلکہ سزا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمام ایس ڈی پی اووز اور ایس ایچ اووز کو پروفیشنل احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ضلع بھر کے ایس ایچ اووز کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسر اشتہاری مجرموں و عدالتی مفروروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں