سمندری:غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر چار پوائنٹ سیل

سمندری:غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر چار پوائنٹ سیل

سمندری(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سمندری عمر سرور نے غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے پر چار پوائنٹ سیل ،بسوں میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے اور پٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران بھاری جرمانے کئے ۔

 تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے بے ضابطگیوں پر پٹرول پمپ کو70ہزار روپے جرمانہ کیا ،ایل پی جی گیس کی ری فلنگ پر 4 دکانیں سیل کرکے سامان ضبط کر لیا جبکہ زائد کرائے وصول کرنے پر ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے عائد کئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور نے کہا کہ غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے عناصرکے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا ،پٹرول پمپس پر پیمانوں میں گڑ بڑ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں