پینسرہ:پولیس چوکی میں پرائیویٹ افراد معاملات طے کروانے لگے

 پینسرہ:پولیس چوکی میں پرائیویٹ  افراد معاملات طے کروانے لگے

پینسرہ(نمائندہ دنیا)چوکی انچارج نیو سبز منڈی نے آئی جی پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ،پابندی کے باوجود پرائیویٹ افراد معاملات طے کروانے میں مصروف۔۔۔

پولیس وردیوں میں ملبوس پرائیویٹ افراد گشت سمیت پولیس ناکوں پر بھی سرکاری اسلحہ کے ساتھ ڈیوٹی دینے لگے ، پرائیوئٹ رضا کار مختلف کیسز کے سلسلہ میں چوکی میں آئے سائلین کو مختلف انداز سے معاملات طے کروانے اور کام کروانے کے بدلے منہ مانگی ڈیمانڈ پوری کرواتے ہیں۔ شہریوں نے سی پی او اور آرپی او فیصل آباد سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں