ڈی سی جھنگ کی زیر صدارت اجلاس ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ڈی سی جھنگ کی زیر صدارت اجلاس ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد عمیر کی زیر صدارت وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدامات، پبلک سروس ڈیلیوری و ڈویلپمنٹ کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

  ممکنہ سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں جبکہ آبیانہ،ریونیو ریکوریز اور انتقالات کے اندراج کے حوالے سے میکنزم کا جائزہ لیا گیا۔میونسپل کمیٹی سے سلاٹر ہاوسسز بارے بریفنگ لی گئی اور نئی بلڈنگ کی تعمیر بارے پلان لیا گیا۔ضلع میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور جیپ ریلی کے انعقاد کے  اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شہر کے داخلی راستوں پر خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات کا آغاز کرنے  ،مون سون کے آغاز میں ہی پلانٹیشن  مہم بارے بھی  ہدایات جاری کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں