جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والا گرفتار

جعلی ویزے پر بیرون ملک  جانے کی کوشش کرنے والا گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیاگیا۔

ایف آئی اے امیگریشن ٹیم کی جانب سے ایئر پورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے گجرانوالہ کے رہائشی ملزم اکبرعلی کو جہاز سے آف لوڈ کرتے ہوئے حراست میں لے لیاگیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی جانب سے جعلی وزٹ ویزے پر ترکی جانے کی کوشش کی گئی۔ جسے حراست میں لیکر اسکے خلاف قانونی کارر وائی شروع کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں