کھرڑیانوالہ میں نجی فیکٹریوں کی راکھ ،شہریوں کو خطرات لاحق

کھرڑیانوالہ میں نجی فیکٹریوں کی راکھ ،شہریوں کو خطرات لاحق

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کھرڑیانوالہ میں نجی فیکٹریوں سے نکلنے والی راکھ شہریوں کی زندگیوں کے لیے ۔

خطرہ بنی ہوئی ہے فیکٹریوں کی راکھ گلیوں میں پھینک دی جاتی ہے جس سے انسان اور جانور جل جاتے ہیں مگر متعلقہ ادارے کوئی کارروائی نہیں کررہے ۔ تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر درجنوں فیکٹریاں موجود ہیں جہاں بوائلرز کو چلانے کے لیے کوئلے ، لکڑی اور متبادل ایندھن  استعمال کیا جاتا ہے اوربوائلرز سے نکلنے والی راکھ کو ٹھکانے لگانے یا تلف کرنے کی بجائے گلیوں ،بازاروں اور سڑکوں پر پھینک دیا جاتا ہے جو بظاہر ٹھنڈی معلوم ہوتی ہے لیکن اندر سے اس راکھ میں آگ ہوتی ہے ،راہگیر متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے اسی راکھ سے گزرنے پر مجبور ہیں،چھوٹا رسول پورہ کے علاقے میں درجنوں رہائشی اس راکھ سے جھلس چکے لیکن ٹی ایم اے کھرڑیانوالہ، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ یا محکمہ ماحولیات کی جانب سے کوئی ایکش نہیں لیا جا رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں