چنیوٹ:ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری، سیمینار کا انعقاد

چنیوٹ:ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری، سیمینار کا انعقاد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداﷲ احمد کی ہدایت پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیداکرنے کیلئے ۔

ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے نجی کالج میں آگاہی سیمینار کا انعقا دکیا۔انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے سٹوڈنٹس کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔آگاہی لیکچر میں سٹوڈنٹس کواوورسپیڈ،18سال سے کم عمر ڈرائیونگ کے مضمرات سے آگاہی دی گئی۔طلباء کو ٹریفک قوانین،ٹریفک اشاروں، روڈ سیفٹی کے اصولوں سے متعلق لیکچردیا گیا۔ سٹوڈنٹس کو ہیلمٹ کے استعمال،لائن اور لین،زیبرا کراسنگ کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔حادثات کی روک تھام کیلئے سٹوڈنٹس کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی گئی۔ٹریفک ایجوکیشن کے افسران نے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے ۔انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ان پر عملدرآمد بہت ضروری ہے ۔ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مختلف فورمز سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں