شورکوٹ:ڈاکوؤں نے 2شہریوں سے لاکھوں مالیتی موبائل اور نقدی چھین لی

شورکوٹ:ڈاکوؤں نے 2شہریوں سے  لاکھوں مالیتی موبائل اور نقدی چھین لی

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ شورکوٹ سٹی کی حدود کینٹ روڈ پر ڈکیتی، دوشہری لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور۔

 نقدی سے محروم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کینٹ روڈ پر ہوٹل سے گھر واپس جاتے ہوئے شہری حیدرعلی اور حسن رضا کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور ان سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے 3عدد موبائل فونز اور نقدی چھین کرفرار ہوگئے ۔ تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے مقدمہ در ج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں