ڈ ی پی او جھنگ کا تھانہ شورکوٹ سٹی کااچانک دورہ

ڈ ی پی او جھنگ کا تھانہ شورکوٹ سٹی کااچانک دورہ

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)ڈ ی پی او جھنگ راشد ہدایت کا تھانہ شورکوٹ سٹی کاسر پرائز وزٹ، سائلین سے مسائل دریافت کئے۔

 ، سماجی حلقوں کی نشاندہی پر انچارج چوکی جلالپور کملانہ کی سرز نش ،شہریوں سے اخلاقیا ت سے پیش آنے کی تنبیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت نے گزشتہ روز تھانہ شورکوٹ سٹی کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی سر کل شورکوٹ مہر حیات سر گانہ ،ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں اور انچارج چوکی سٹی صدا م عمر سمیت پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی پی او جھنگ نے تھانہ شورکوٹ سٹی میں آنیوالے سائلین سے مسائل دریافت کیے اور حوالا تیوں کو ملنے والی سہولیات کے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ڈی پی او جھنگ نے عید کے موقع پر فرائض کو بخوبی سے سر انجام دینے پر پولیس افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ جبکہ سماجی حلقوں کی نشاہدہی پرڈی پی او جھنگ راشد ہدایت نے انچارج چوکی جلالپور کملانہ کی سرزنش کرتے ہوئے عام شہریوں سے اخلاقیات سے پیش آنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی پی او جھنگ نے بعدازا پولیس خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا او ر پولیس افسران کو شہریوں ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں