ٹو بہ :تاریخی ورثہ ’’ٹیکو پارک‘‘انتظامیہ کی عدم تو جہ کا شکار

ٹو بہ :تاریخی ورثہ ’’ٹیکو پارک‘‘انتظامیہ کی عدم تو جہ کا شکار

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹو بہ ٹیک سنگھ کا تاریخی ورثہ ‘‘ٹیکو پارک ’’انتظامیہ کی عدم تو جہ کا شکار ہو کر رہ گیا ،خود رو جھا ڑیو ں کی بہتات ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،کشتی رانی کیلئے بنائی گئی۔۔۔

جھیل گندے جو ہڑ میں تبدیل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق شہریو ں کو تفریحی سہو لیات کی فراہمی کیلئے ریلوے اسٹیشن کے ساتھ واقع اراضی پر تاریخی سیر گاہ تعمیر کروائی گئی تھی تاہم ٹیکو پارک انتظامی غفلت کا شکار ہو کر رہ گیا ، پارک میں سیر و تفریح کیلئے آنے والو ں کیلئے پینے کے پانی کا انتظام نہ ہی پارک میں پبلک ٹوائلٹس کی سہولت موجود، کینٹین پر بھی جرائم پیشہ اور نشے کے عادی افراد نے قبضہ جمارکھا ہے ، بچوں اور بڑوں کو کشتی رانی سے لطف اندوز ہو نے کیلئے بنائی جھیل جو ہڑ میں تبدیل ہو چکی اور کشتیاں ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گئیں ، چند جھولے بھی ٹو ٹ پھوٹ کے باعث افادیت کھو چکے ۔ پارک کی حالت زار بارے بارہا انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔عوامی حلقوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے پارک کی حالت زار پر فوری تو جہ دے کر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں