جڑانوالہ:امیدوار رانا شہباز کے بیٹے کو درانتی کے وار سے زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

جڑانوالہ:امیدوار رانا شہباز کے بیٹے کو درانتی کے وار  سے زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ صدر نے سابق الیکشن میں پوسٹر پر گوبر پھینکنے سے منع کرنے کی رنجش پر امیدوار کے بیٹے کو درانتی کے وار سے زخمی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 122 گ ب میں سابق الیکشن میں امیدوار رانا شہباز کے پوسٹر پر گوبر پھینکنے سے منع کرنے کی رنجش پر احمد نے درانتی کے وار کرکے رانا شہباز کے بیٹے قاسم شہباز کو زخمی کیا اور فرار ہو گیا تھا ، پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم کو آخر کارگرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ،زخمی نوجوان نے 27 جون کو فیملی سمیت امریکہ جانا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں