تاندلیانوالہ ،جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

تاندلیانوالہ ،جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دیگر شہروں کی طرح تاندلیانوالہ میں بھی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔۔۔

امیر جماعت اسلامی فیصل آباد پیر مدثر احمد شاہ چشتی کی زیرقیادت ٹیکسی سٹینڈ چوک بوائز ڈگری کالج پر ہونیوالے مظاہر ے میں تحصیل کے امیر مہر مظہر اقبال سیال ، جہانزیب نیازی،میاں سرفراز احمد کے علاوہ کارکنان ، سول سوسائٹی،وکلاء،تاجروں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں جماعت اسلامی کے پرچم اور حکومت مخالف کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی ۔اس موقع پر پیر مدثر احمد شاہ نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور غریب عوام کے منہ سے بچا کچھا نوالہ چھیننا بند کرے ، بھاری بھر کم بجلی کے بلوں کے لیے لوگ اشیاء، گھریلو سامان،بیچنے پر مجبور ہیں لیکن بل بجلی پھر بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں ۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی ہمیشہ کی طرح عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،موجودہ حکومت نے ظالمانہ پالیسیوں کو نہ بدلا تو جماعت اسلامی اپنے امیر کی کال پر پورے ملک کو بند کردے گی اور ملک کا پہیہ جام کردیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں