پو لیس میں بھرتی کیلئے تحریری امتحان سی پی او کا اقبال سٹیڈیم کا د ورہ

 پو لیس میں بھرتی کیلئے تحریری امتحان   سی پی او کا اقبال سٹیڈیم کا د ورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر کامران عادل نے اقبال سٹیڈیم میں پٹرولنگ پولیس میں بھرتی کے سلسلہ میں امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔

سی پی او کامران عادل نے اقبال سٹیڈیم میں پٹرولنگ پولیس کی بھرتی کے سلسلہ میں امتحانی سنٹر کا دورہ کیا اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ کسی امیدوار کو موبائل فون ہمراہ لے جانے کی اجازت نہیں۔ امتحانی سنٹر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں پٹرولنگ پولیس کی بھرتی کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے سر انجام دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں