اربوں روپے لاگت سے تیار سیف سٹی منصوبہ خود ہی غیر محفوظ ، سامان چوری ہونے لگا

اربوں    روپے    لاگت    سے    تیار   سیف   سٹی    منصوبہ   خود    ہی    غیر    محفوظ    ،    سامان    چوری    ہونے   لگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیف سٹی منصوبہ چوروں کے ہاتھوں غیر محفوظ ہوگیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کیلئے بچھائے جانے والے تار کی چوری کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

 افتتاح سے قبل ہی منصوبے کا سامان چوری ہونے کے واقعات نے افسروں کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔فیصل آباد شہر کو محفوظ بنانے ، شاہرات کی سرویلنس اور جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے اربوں روپے کی لاگت سے تیار کیا جانے والا سیف سٹی منصوبہ خود ہی غیر محفوظ ہوگیا ۔2روز قبل گیٹاں والا چوک کے قریب بنائے کیمرہ پوائنٹ تک قیمتی تار پر چوروں نے ہاتھ صاف کئے ۔چوری کی اطلاع بھی افسروں کو ایک شہری کی جانب سے دی گئی جس پر پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا تاہم کسی کی گرفتاری نہ ہوسکی۔ اس سے قبل مدینہ ٹاؤن میں بھی دو ہفتے قبل کیمروں کے دو پوائنٹس سے پاور کیبل چوری کرلی گئی تھی اس پر بھی افسروں نے مقدمہ درج کروانے کے بعد کوئی کارروائی کرنے کی زحمت نہیں کی۔ جس پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تاحال منصوبہ مکمل نہیں کروایا جا سکا لیکن اس سے پہلے ہی سامان چوری ہونے جیسے واقعات نہ صرف افسوسناک بلکہ اس پر افسروں کی خاموشی بھی حیرانی کا باعث ہے ۔ انہوں نے آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے ۔ ترجمان ضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ جلد ہی ملزموں کی گرفتاری کرلی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں