چناب نگر میں بھی کیمیکل ملے مضر صحت دودھ کی سرعام فروخت

چناب نگر میں بھی کیمیکل ملے مضر صحت دودھ کی سرعام فروخت

چناب نگر(نامہ نگار )چناب نگر و گردونواح میں بھی کیمیکل سے تیار ہونے والا مضر صحت دودھ اور دہی سرعام فروخت ہونے لگا ،ہسپتالوں میں معدہ ،جگر اور دیگر بیماریوں کے شکار افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چناب نگر اور گردونواح میں دکانداراور موٹرسائیکل سوار دودھ فروش مخصوص کیمیکل سے لیکوئیڈ تیار کر کے اسے دودھ کے طور پر فروخت کر رہے ہیں، ظلم یہ کہ ناقص و غیر معیاری دودھ 200،180 سے 220 روپے فی کلو بیچ کر جہاں شہریوں میں بیماریاں بانٹی جا رہیں وہیں شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ بھی ڈالا جا رہا ہے ،متعدد گوالے دودھ دکانوں پر لے جا کر اس سے کریم نکلوالیتے ہیں جس سے دودھ کی افادیت ختم ہو کررہ جاتی ہے جبکہ ناقص و غیر معیاری دودھ شہریوں کو فروخت کرکے ان سے من پسند نرخ وصول کئے جاتے ہیں ۔شہریوں نے متعدد بار ارباب اختیار کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن ذمہ داران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر آصف رضا سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں