ناجائز تجاوزات کیخلاف میونسپل کمیٹی کاگرینڈ آپریشن جاری

ناجائز تجاوزات کیخلاف میونسپل کمیٹی کاگرینڈ آپریشن جاری

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ،عارضی تجاوزات کا سبب بننے والے سامان کو بھی قبضہ میں لیا جا رہا ہے ۔

میونسپل کمیٹی نے گزشتہ روز کوٹ روڈ پر ٹریفک پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جبکہ چوک،چوراہوں اور بازاروں میں عارضی اور پختہ تجاوزات کا خاتمہ کروایا جا رہا ہے ۔عارضی تجاوزات کرنے والوں کو روزانہ کی بنیاد پر جرمانے بھی کئے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں