ٹوبہ کے ماسٹر پلان، کلاسیفیکیشن پر کام جاری :ڈپٹی کمشنر

ٹوبہ کے ماسٹر پلان، کلاسیفیکیشن پر کام جاری :ڈپٹی کمشنر

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ماسٹر پلان، کلاسیفیکیشن پر کام جاری ہے ، اربن ایریاز، رورل ایریاز ، روڈز، زمین کے استعمال بارے پلان مرتب کیا جارہا ہے ۔۔۔

 ماسٹر پلان سے مسقبل میں ڈویلپمنٹ، روڈز دوسرے اضلاع و شہروں سے روابط اور نئے شہروں اور ہاوسنگ اسکیم کے قیام میں مدد حاصل ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ماسٹر پلان کے حوالے سے منعقدہ دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ چیف ٹاؤن پلاننگ نیسپاک،ضلع کونسل سمیت میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران و بلڈنگ انسپکٹرز اس موقع پر موجود تھے ۔ چیف ٹاؤن پلاننگ نیسپاک نے ماسٹر پلان بارے اب تک پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی،اجلاس میں آئندہ 20سال کی تعمیر و ترقی اور مستقبل کے منصوبہ جات کو مد نظر رکھتے ہوئے تفصیلی معاملات زیر بحث لائے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ کسی بھی شہر کے مستقبل کی تعمیر و ترقی کے سلسلہ میں جامع پلاننگ اور حکمت عملی تیار کرنا انتہائی ضروری ہے ، تاکہ شہریوں کی تمام ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع منصوبہ بندی کی جا سکے ، جس سے نئے منصوبے شروع کرنے ، اراضی کے استعمال اور مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے جامع پلاننگ تیار کرکے آنے والی نسلوں کو ضروریات اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں