ٹیوب ویل مرمت کے لیے کنوئیں میں اترتے ہوئے مستری گر کر شدید زخمی

ٹیوب ویل مرمت کے لیے کنوئیں میں  اترتے ہوئے مستری گر کر شدید زخمی

پیرمحل (نمائندہ دنیا )ٹیوب ویل مرمت کے لیے کنوئیں میں اترتے ہوئے مستری گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پلاٹ اے میں مستری رضا میرکو ٹیوب ویل پر موٹر پنکھے کی مرمت کے لیے رسے کے ذریعے کنویں میں اتار رہے تھے کہ رسہ ٹوٹنے کی وجہ سے رضا میر50فٹ گہرے کنویں میں گر کر زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122نے زخمی کو کنوئیں سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں