صدر مملکت آصف علی زرداری 3 روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے

لاہور: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری 3 روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے دورہ لاہور کے دوران مصروف دین گزاریں گے، صدر سیمینار میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

لاہور میں قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ لیں گے، صدر مملکت سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی ملاقات کریں گے، گورنر پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچ چکے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں