ماڑی پور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) ماڑی پور میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فیضان علی کے مطابق مبینہ حملہ آور شہید اہلکار کے بھائی کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے، دونوں گروپوں میں کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا ہے، پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں