غیر قانونی حراست: اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
نوشہرو فیروز: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے حکم پر دریاخان مری تھانے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت تین اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اہلکاروں نے خاتوں سمیت دو افراد کو غیر قانونی حراست میں رکھا تھا، اہلکاروں نے رشوت نہ ملنے پر غیر قانونی حراست میں رکھے گئے خاتون سمیت دو افراد پر مقدمہ درج کیا۔
دریا خان مری تھانے پر ای ڈی پی پی غلام مرتضیٰ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر الھڈنووگن اوراہلکار راشد ایوب مری اور امبرین ملک پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں نے زینب اور شبیر احمد کو غیر قانونی حراست میں رکھا تھا۔