پی ٹی اے کا ڈیٹا سروسز کی فراہمی کیلئے کلاس لائسنس کا دوبارہ آغاز
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈیٹا سروسز کی فراہمی کیلئے کلاس لائسنس کا دوبارہ آغاز کردیا۔
پی ٹی اے کے مطابق وی پی این خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز حاصل کرنا ہوگا، کلاس لائسنس برائے ڈیٹا کی بحالی انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے زمرے میں شامل نہیں۔
مقامی لوپ لائسنس ہولڈرز پی ٹی اے سے الگ پیشگی اجازت کی صورت میں وی پی این خدمات کی فراہمی کے مجاز ہوں گے، درخواست کے عمل اور تفصیلی معلومات پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہیں۔