ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس 2 چاند کا کامیاب چکر لگا کر زمین پر واپس آگیا
کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس 2 چاند کا کامیاب چکر لگانے کے بعد زمین پر واپس آگیا۔
چاند کے مدار کا چکر لگانے والے خلاباز زمین پر واپس آگئے، خلا بازوں نے زمین سے 4 لاکھ کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کیا، کرہ ہوائی میں داخل ہوتے وقت اورین کیپسول کی رفتار 40 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق رگڑ کی وجہ سے ایک وقت میں درجہ حرارت 2800 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، مشن نے کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں پیرا شوٹس کے ذریعے لینڈ کیا۔