پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا گلیڈی ایٹرز کو 135 رنز کا ہدف

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ہے۔

تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 134 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، حسیب اللہ خان 33 رنز کیساتھ نمایاں رہے، اسامہ میر نے 22، فخر زمان نے 20، عبداللہ شفیق نے 17 جبکہ سکندر رضا نے 15 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹریز کی جانب سے جہانداد خان اور عثمان طارق نے 3،3 ، الزاری جوزف نے 2 جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز نے ایونٹ میں ابھی تک 5 میچز کھیلے ہیں، جن میں 2 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 میچ کھیل کر 2 جیتے اور 4 میں شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ ٹیبل پوائنٹس پر پشاوز زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور کی ٹیم ساتویں جبکہ کوئٹہ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں