فیصل آباد میں حج کے نام پر خاتون سے لاکھوں بٹورنے والا نوسرباز گرفتار
فیصل آباد(دنیا نیوز) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حج کے نام پر خاتون سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ندیم نے حج کے نام پر زاہدہ پروین سے 25 لاکھ روپے بٹورے، ملزم کے قبضے سے پاسپورٹ، شناختی کارڈز، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔
دوسری جانب ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔