گورنر سندھ سے مولانا عبدالخیبر آزاد کی ملاقات، فرقہ ورانہ مسائل کے حل پر اتفاق

کراچی :(دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سےچیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بین الصوبائی روابط، فرقہ ورانہ ہم آہنگی، اتحاد اور امن عامہ کیلئےعلماءکرام کے کردار سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دوران ملاقات کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کےفروغ، مدارس رجسٹریشن سےقبل سٹیک ہولڈرزسےمشاورت یقینی بنائی جا رہی ہے، پاراچنارکےمسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاراچنار مسئلہ کےمستقل حل کے لئے گورنرسندھ کی جاری کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی دشمن کا ایجنڈا ہے، پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوگی، آزاد مدارس اسلام کے قلعے ہیں، ان کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں