دیربالا میں 40 روز قبل لاپتہ ہونے والا لڑکا اور لڑکی قتل، لاشیں برآمد
دیر بالا: (ویب ڈیسک) دیربالا میں 40 روز قبل لاپتہ ہونے والے لڑکے اور لڑکی لاشیں برآمد ہوگئیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جبہ لوک چکیاتن لنک روڈ سے لڑکے اور لڑکی کی قتل شدہ لاشیں ملی ہیں، لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق 9 نومبر کو تھانہ دیر بمقام چکیاتن قلعہ سے 16 سے 17 سالہ لڑکی لاپتہ ہوئی تھی اور اب جبلوک لنک روڈ میں ان کی لاش ملی اور کمرگی سے تعلق رکھنے والے لڑکے کی لاش بھی وہی سے برآمد ہوئی جنہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کسی نامعلوم ملزم نے انہیں قتل کیا ہے تاہم پوسٹمارٹم کے بعد اصل حقائق معلوم ہوں گے۔