پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ، حکومت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے: شوکت یوسفزئی

پشاور:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے ، حکومت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اگرمذاکرات شروع ہو جاتےہیں تو سول نافرمانی کی تحریک پیچھے چلی جائے گی، حکومت نےتاحال مذاکراتی کمیٹی نہیں بنائی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات کےلیےسنجیدہ ہے، حکومت کا رویہ بڑا غیرذمہ دارانہ ہے، یہی حکومت پہلےکہتی تھی پی ٹی آئی والےسیاسی لوگ نہیں، ہم سیاسی لوگ ہےسیاسی لوگوں کےپاس بڑے کارڈ ہوتےہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کےحق میں نہیں ہوں، جب انصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس سول نافرمانی کےعلاوہ چوائس نہیں،سپیکرقومی اسمبلی چاہتےہیں مذاکرات ہوں ، حکومت کی طرف سےبڑا ٹھنڈا رسپانس مل رہا ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس کل کا دن ہےمذاکرات نہ ہوئےتوذمہ دارحکومت ہوگی، ہمارے پاس احتجاج کا آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی مذاکرات میں سنجیدہ ہےاسی لیے7رکنی کمیٹی بنائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فوج ہماری فوج ہے ہم اس سے پیار کرتے ہیں، جو بھی سوشل میڈیا پرفوج کےخلاف بات کرےاس کوسپورٹ نہیں کرتے،حکومت سمجھ رہی ہے کہ مذاکرات ہماری مجبوری ہے، حکومت خود کچھ نہیں کررہی لیکن ہمیں سول نافرمانی موخرکرنےکا کہہ رہےہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں