پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی دور میں بنائے گئے اضلاع کو تسلیم کر لیا

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں بنائے گئے اضلاع کو تسلیم کرلیا۔

پنجاب حکومت نے 2022 میں بنائے گئے پانچوں اضلاع کو تسلیم کر لیا، بورڈ آف ریونیو نے پانچ اضلاع کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صوبہ پنجاب میں 10 ڈویژن اور اضلاع و تحصیلوں کی تعداد و ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا، پنجاب میں وزیر آباد، کوٹ ادو، تونسہ، مری، اور تلہ بطور اضلاع قرار دیئے گئے ہیں۔

گجرات کو شامل کرنے کے بعد پنجاب میں ڈویژنوں کی تعداد 10 ہوگئی ، 5 اضلاع میں اضافے سے صوبہ میں اضلاع کی مجموعی تعداد 41 ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں تحصیلوں کی تعداد 151 ہوگئی، لاہور صوبہ پنجاب کی سب سے زیادہ 10 تحصلیوں والا ضلع بن گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں