انسداد دہشتگردی عدالت سے 625 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں خارج

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 625 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ صدر حسن ابدال کے 28 ستمبر 24 نومبر کے پانچ مقدمات میں ضمانتیں خارج کیں۔

10 ملزمان کے نابالغ ہونے پر ضمانت منظور کر لی گئی، فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سنایا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں