گوگل نے جی میل پر اے آئی ریپلائی کا فیچر پیش کر دیا
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل نے ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ صارفین کیلئے جی میل پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ریپلائی کا فیچر پیش کر دیا۔
جو افراد موبائل فون پر جی میل کا استعمال کرتے ہیں، وہ مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔
مذکورہ فیچر کے تحت اینڈرائیڈ صارفین جیسے ہی کسی بھی ای میل کو پڑھنے کے بعد اس کا ریپلائی دینا چاہیں گے تو اے آئی فیچر ازخود ایک جواب لکھ کر تجویز دے گا کہ ان کیلئے لکھے گئے جواب کو بھیجا جائے۔
اس فیچر کے تحت صارف کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ چاہے تو ملنے والی ای میل کا مختصر جواب دے یا پھر وہ چاہے تو طویل جواب کے آپشن کو منتخب کرے۔
فیچر کے تحت کسی بھی ای میل کو پڑھنے کے بعد اگر صارف اس ای میل کا جواب دے گا تو جی میل کا سسٹم ازخود لکھے ہوئے ریپلائی کو بھیجنے کی تجویز دے گا۔
جی میل کا مذکورہ اے آئی فیچر موصول ہونے والی ای میل کو پڑھ کر اسی سے متعلق جواب دے گا۔
مذکورہ فیچر تک تمام ایںڈرائیڈ صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم ترتیب وار اس پر سب کو رسائی دی جائے گی اور ممکنہ طور پر اسے ڈیسک ٹاپ صارفین سمیت آئی او ایس صارفین کیلئے بھی پیش کیا جائے گا۔