سینئر سول ججز کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی: (دنیا نیوز) تمام سینئرسول ججز کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پرترقی دی گئی ہے، اس سلسلہ میں ججز کی پروموشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 میں ترقی پانے والے ججز میں خوشی محمد، وسیم، احمد، عبدالرزاق، مرزا توصیف احمد، عبدالحسیب، عبدالغفار کھوسو، نور محمد، احمد رضا ابڑو، عطاء حسین میتلو شامل ہیں۔
ترقی پانے والوں میں محمد اسلم چانڈیو، مس نیلم، احسن حیدر شاہ، علی بخش تھیبو، محمد طاہر عباسی، بلاول پیزادوں، نظام الدین، محمد عابد، میر حسن، محمد علی رک، مس کشمالہ، محمد اکمل، غلام عباس میمن شامل ہیں۔
محمد بخش چانگ، ارجن لعل، مس زائشہ رحمان، صبغت اللہ، سید اعجاز شاہ، اشتیاق احمد میمن، باغ علی شر اور فائق علی پٹھان بھی ترقی پانیوالوں میں شامل ہیں۔