ماہانہ 2 کروڑ روپے سے زائد کمانے والا شخص اپنی تنخواہ سے ناخوش
ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) ماہانہ 2 کروڑ روپے سے زائد کمانے والا شخص اپنی تنخواہ سے تاحال ناخوش ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک شخص کے انٹرویو نے متعدد صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری جو کہ کینیڈا میں ایک ٹیکنالوجی ماہر ہیں، انہوں نے ایک لاکھ 15 ہزار کینیڈین ڈالر (2 کروڑ 36 لاکھ پاکستانی روپے) کی نوکری پر عدم اطمینان کیا ہے۔
انسٹاگرام چینل سیلری سکیل کے ساتھ کئے گئے ایک انٹرویو میں ٹیکنالوجی ماہر نے بتایا کہ وہ ایک لاکھ 15 ہزار کینیڈین ڈالر کماتے ہیں لیکن وہ ان پیسوں سے خوش نہیں ہیں۔
مذکورہ شخص نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ٹورنٹو کی زندگی انتہائی مہنگی ہے، گھر کا کرایہ ہی تقریباً 4 ہزار کینیڈین ڈالر چلا جاتا ہے۔
مذکورہ وائرل ویڈیو کو شیئر کئے جانے کے کچھ دیر بعد ہی 73 ہزار سے زائد ویوز اور ایک ہزار سے زائد لائکس مل گئے۔
ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ انسان پیسے سے کبھی مطمئن نہیں ہوسکتا، کینیڈا میں زندگی کو انجوائے کرو، یہ بھارت سے 20 گُنا بہتر ہے جبکہ دیگر صارفین نے اس شخص کی بات کو درست قرار دیا۔
کچھ صارفین نے بھارتی شہری کو کمپنی تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔