گلگت بلتستان میں پاکستان کے پہلے خلائی تحقیقاتی مرکز کا افتتاح
گلگت:(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ گلبر خان نے گلگت بلتستان میں پاکستان کے پہلے خلائی تحقیقاتی مرکز کا افتتاح کردیا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنی گفتگو میں علاقائی ترقیاتی کوششوں میں خلائی ٹیکنالوجی کے کردار اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے لیے سپارکو کے ساتھ قریبی تعاون پر زور دیا۔
سپارکو سینٹر گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشئیر کے پگھلنے کی نگرانی کرے گا، سپارکو کا سینٹر گلگت میں ماحولیاتی اور سماجی، اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشاں اور ماحولیاتی چیلنجز کے لیے سیٹلائٹ کی بنیاد پر نگرانی کو مضبوط بنائے گا۔
گلگت میں نیا تحقیقاتی مرکز گلیشیئر کی نگرانی اور لینڈ سلائیڈ پر اہم ڈیٹا فراہم کرے گا اور یہ مرکز قدرتی آفات کے انتظام اور تحفظ پر بین الاقوامی تحقیقاتی تنظیموں کےساتھ تعاون کرے گا۔
اس کے علاوہ یسپارکو سینٹر روزگار اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے مقامی کمیونٹی کی حمایت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔