ترکیے کی ایران میں خانہ جنگی اور تقسیم کی سازشوں کے خلاف سخت وارننگ

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیے نے ایران میں خانہ جنگی اور تقسیم کی سازشوں کے خلاف سخت وارننگ جاری کر دی۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے منصوبوں پر نظر ہے، ایران میں علیحدگی پسند تحریکوں کو ہوا دے کر خانہ جنگی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترکیے کے مطابق تہران کو غیر مستحکم کرنے والے منصوبے کی مخالفت کریں گے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کو خطرناک مہم جوئی میں دھکیلنے والے کسی وہم میں نہ رہیں، ایران کیلئے کسی بھی غلط قدم کی اجازت دینا ہمارے لیے نا ممکن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں