کپاس منافع بخش فصل بنانے کیلئے اقدامات کر رہے :ذیشان لبھا

کپاس منافع بخش فصل بنانے کیلئے اقدامات کر رہے :ذیشان لبھا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )ذیشان لبھا مسیح نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل ملکی معیشت کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے اور حکومت پنجاب کپاس کی فصل کو منافع بخش بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔۔۔

وہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ کاٹن کراپ مینجمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ،جس میں محکمہ زراعت، شماریات،پنجاب سیڈ کارپوریشن، پیسٹ وامنگ، فرٹیلائزر اور کاشتکاروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ کلائمیٹ سمارٹ نئی اقسام کی دریافت کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کو زیادہ موثر اور نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات اور کیڑوں کے حملہ میں کمی واقع ہو سکے ۔ ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ کچھ فصلوں کی قیمت کا تعین ان کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے مطابق کیا جاتا ہے جس فصل کی ڈیمانڈ زیادہ ہو گی اس کی قیمت بھی زیادہ ہوگی اور کپاس واحد فصل ہے جو جتنی کاشت کی جائے اس کی ڈیمانڈ کم نہیں ہوتی۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے گندم اور کماد کی فصل میں ریکارڈ پیداوار پر کسانوں کو انعامات بھی تقسیم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں