مہنگائی کے مارے عوام کو بجلی بلوں نے رُلا دیا :چودھری سرور نور

مہنگائی کے مارے عوام کو بجلی بلوں  نے رُلا دیا :چودھری سرور نور

جکھڑ (سٹی رپورٹر )سیاسی و سماجی شخصیت چودھری سرور نور نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام کو بجلی بلوں نے رُلا دیا ۔۔۔

صارفین کے بلوں میں بقایا جات کی مد میں رقم ،بنیادی ٹیرف، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ درجنوں ٹیکسز شامل کر دیئے گئے ۔ انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹ صارف کو ٹیکسز شامل کرنے کے بعد تقریباً 22 روپے یونٹ چارج کیا جارہا ہے ،101 یونٹ سے 200 یونٹ تک تقریباً32 روپے فی یونٹ چارج کیا جارہا ، ہر 100 یونٹ بعد اضافہ عوام کے لئے ناقابل برداشت ہیں۔ حکومت بجلی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کے ساتھ تمام ٹیکسز کا خاتمہ کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں