بچیانہ:باراتیوں کی تیز رفتار کوچ الٹ گئی، 14شدید زخمی

بچیانہ:باراتیوں کی تیز رفتار کوچ الٹ گئی، 14شدید زخمی

بچیانہ(نمائندہ دنیا )باراتیوں کی تیز رفتار کوچ بے قابو ہوکر الٹ گئی،خواتین اور بچوں سمیت 14افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

 تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسافر کوچ پر ننکانہ صاحب سے جڑانوالہ بارات جارہی تھی کہ بچیانہ کے قریب چک نمبر657گ ب سٹاپ پر ڈرائیور سے تیز رفتاری کے باعث کوسٹر بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتی ہوئی کھیتوں میں الٹ گئی جس کے نتیجہ میں50سالہ زنیرہ، 55سالہ مشتاق، 60سالہ شہناز، 45سالہ سکینہ، 10سالہ ماریہ سمیت 14باراتی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122اہلکاروں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں