تھانہ کلچر بدلنے کیلئے ممکن اقدامات کر رہے :عبداللہ احمد

 تھانہ کلچر بدلنے کیلئے ممکن اقدامات کر رہے :عبداللہ احمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے کہا ہے کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ،تمام تھانوں میں لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سننے کے موقع پر گفتگو کرے ہوئے کیا ۔ ڈ ی پی او نے سائلین کی درخواستیں متعلقہ افسران مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں۔ ڈی پی او عبداﷲ احمد نے مزید کہا کہ افسران کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد حل کریں ، بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔دفاتر،تھانوں میں کسی شہری کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کا تھانہ جات میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں ،انکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ۔ علاوہ ازیں آر پی او ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں ۔ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔ آگاہی مہم کے دوران سٹوڈنٹس اور والدین کو ون ویلنگ کے نقصان اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں