خلفائے راشدین کے ایام منانے کا اعلان کیا جائے:پیر آصف

خلفائے راشدین کے ایام منانے کا اعلان کیا جائے:پیر آصف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پی ایس ٹی کے ڈویژنل صدر پروفیسر پیر آصف رضاقادری نے کہا ہے کہ حکومت خلفائے ئے راشدین کے ایام کو سرکاری سطح پر منانے کا اہتمام کرے۔۔

خلفائے راشدین کی زندگیوں کے اہم پہلوؤں کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے ،حضرت عمر فاروقؓ اسلام کے عظیم ہیرو،عدل وانصاف،جرأت وبہادری کے پیکر تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک پور میں ‘‘عظمت وشان سیدنا عمر فاروق ؓسیمینار’’سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر پیر آصف رضاقادری نے مزید کہا کہ حضرت عمر فاروق ؓنے اپنے دور خلافت میں غربت کو ختم اور زکوۃ کے نظام کو موثر بنایا،47ممالک کے حاکم ہونے کے باوجود آپ رضی اللہ عنہ کے عہد میں امن و امان کی صورتحال تاریخ کی عظیم مثال ہے ، حکمران پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور معاشی طورپرمستحکم بنانا چاہتے ہیں تو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت کو مشعل راہ بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں