پولیس ہلڑ بازی،ون ویلنگ روکنے میں ناکام

پولیس ہلڑ بازی،ون ویلنگ روکنے میں ناکام

فیصل آباد(عبدالباسط سے )جشن آزای کا تہوار فیملیز، خواتین اور شریف شہریوں کیلئے ضلعی اور ٹریفک پولیس کی غفلت اور۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 لاپرواہی کی وجہ سے وبال جا ن بن کر رہ گیا۔ سکیورٹی سسٹم اور نظام ٹریفک کو بہتر بنانے کے حوالے سے سے خصوصی پلاننگ کرنے کے باوجود بھی شہر بھر کی مین شاہراہوں پر ہونے والی ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور ریسنگ کی روم تھام میں پولیس ناکامی کا شکار بن گئی ، جبکہ ہلڑ بازی کی وجہ سے فیملیز اور خواتین سمیت دیگر شریف شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا بھی محال ہوکر رہ گیا۔ ضلعی اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور ریسنگ کی روک تھام اور قانون کی بالادستی کیلئے کی جانے والی پٹرولنگ، ناکہ بندی پوائنٹ پر تعینات افسروں و ملازمین کی جانب سے ملوث عناصر کو قابو کرتے ہوئے انکے خلاف کارر وائیاں عمل میں لانے کی بجائے مبینہ طورپر شریف شہریوں کو ہی روک کر ان سے نذرانوں کی وصولیوں میں مصروف رہے ۔ 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات اور 14 اگست کے دن بھر سمندری روڈ، سمن آباد، ستیانہ روڈ، جڑانوالہ روڈ، اقبال اسٹیڈیم روڈ، جیل روڈ، بلال روڈ، کوہ نور، ڈی گراوّنڈ، کینال روڈ ، نڑوالا روڈ اور دیگر پوائنٹس پر موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کی جانب سے ریلیوں کی صورت میں شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے ہوئے ہلڑ بازی کرتے ہوئے خواتین، فیملیز اور عام شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال بنائے رکھا گیا۔ اس دن کی خوشیاں منانے کیلئے گھروں سے باہر نکل کر پارکوں، تفریحی مقاما ت کا رُخ کرنے کی خواہش کرنے والے افراد باہر کی صورت حال دیکھ کر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرتے دکھائی دئیے ۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی پٹرولنگ، ناکہ بندی، اور دیگر اقدامات بھی بے سود ثابت ہوئے ۔ شہر بھر کی مین شاہراہوں ، چوک چوراہوں اور پبلک پوائنٹس پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگی رہیں ۔ تاہم ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ہلڑ بازی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس کی جانب سے مجموعی طور پر 20 سے زائد افراد کو قابو کرکے انکے خلاف کارر وائی کی جارہی ہے ۔ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے فیصل آباد پولیس مصروف عمل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں