ریفری کو تھپڑ :شائقین کبڈی کا کھلاڑی بلال پر پابندی کا مطالبہ

ریفری کو تھپڑ :شائقین کبڈی کا کھلاڑی بلال پر پابندی کا مطالبہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی بلال اسلم گل کی جانب سے مقامی سطح پر ہونے والے کبڈی میچ میں انٹرنیشنل کبڈی ریفری فضل حق گجر کو ۔

تھپڑ رسید کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر طول پکڑ گیا ،پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہ آیا ،شائقین کبڈی نے بلال اسلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق گگو منڈی کے علاقے میں مقامی سطح پر کبڈی ٹورنامنٹ کروایا جارہا تھا جس میں انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی مد مقابل تھے اس دوران ملک ذکا اللہ ریڈ کررہا تھا جبکہ بلال اسلم گل سٹاپر تھا جس پر ریفری فضل حق گجر نے فاول دے دیا جس پر بلال اسلم گل نے طیش میں آکر فضل حق گجر کو تھپڑ رسید کردیا ک،ھلاڑیوں اور آفیشلز نے بیچ بچاؤکروا دیا ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد شائقین کبڈی کی جانب سے بلال اسلم گل کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ، معاملے کے بعد بلال اسلم گل کی جانب سے اپنے رویے پر شائقین کبڈی اور فضل حق گجر سے معذرت کی گئی ،گزشتہ روز ملکھانوالہ میں میچ کے دوران بھی بلال اسلم گل کی جانب سے گراونڈ میں فضل حق گجر اور شائقین کبڈی سے معذرت کی گئی، بلال اسلم گل انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی ہے ،شائقین کبڈی کی جانب سے اس معاملے پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں