بجلی کاگھریلو میٹر چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے باہر سے بجلی کا میٹر چوری کرلیاگیا۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چکنمبر 260رب۔
کی رہائشی ام ظاہرہ نے پولیس کو بتایا کہ اسکے گھرکے باہر سے نامعلوم ملزمان کی جانب سے رات کی تاریکی میں بجلی کا میٹر چوری کرلیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔