ایران نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد سختی سے مسترد کر دی

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت سے متعلق حالیہ قرارداد کو سختی سے مسترد کر دیا۔

ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد غیر قانونی اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کو مسخ کرتی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ قرارداد پیش کرنے والے ممالک اس حقیقت کو نظر انداز کر رہے ہیں کہ ایران دو ممالک کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایران کا اپنے پڑوسی ممالک کی خودمختاری یا سرحدی سالمیت کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں اور تہران نے اب تک زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں