دربار نادر شاہ کرمانی پر میلے کی روایت صدیوں پرانی :پیر اختر .

دربار نادر شاہ کرمانی پر میلے کی  روایت صدیوں پرانی :پیر اختر  .

جکھڑ (سٹی رپورٹر )پیر سید اختر عباس کرمانی اور علی عباس کرمانی نے کہا ہے کہ دربار نادر شاہ کرمانی پر عرس و میلے کی روایت صدیوں پرانی ہے جس کو آج تک قائم رکھا ہوا ہے ۔۔۔

 اس موقع پر نیزہ بازی اور گھڑ سواری سمیت دیگر مقابلہ جات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے لوگ شرکت کرتے ہیں ، عرس کی تقریبات میں مریدین اور عقیدت مند وں کی کثیر تعداد بھی شرکت کرتی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مقابلہ جات میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ عرس اور میلے کے موقع پر پنجاب کی ثقافت کو زندہ رکھنے والے افراد کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں