1494 سمارٹ کارڈز ایف ڈی اے کے کاؤنٹر پر دستیاب
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس کی جائیدادوں کی تفصیلات کے حامل 1494 سمارٹ کارڈز ایف ڈی اے کے ون ونڈو کاؤنٹر پر دستیاب ہیں اور پراپرٹی مالکان کو آگاہ کیا گیا ہے۔۔
کہ وہ سمارٹ کارڈز وصول کرنے کے لئے رابطہ کریں ۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے متعلقہ شعبے کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ سمارٹ کارڈز کی ڈیلیوری کے لئے موئثر اقدامات کریں اس سلسلے میں تیار شدہ سمارٹ کارڈز کی پراپرٹی مالکان کو اطلاع و رابطے کے لئے ہر ممکن ذرائع استعمال کیے جائیں ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے بعد پراپرٹی کے تمام کوائف پر مشتمل اب تک 2367 سمارٹ کارڈز تیار کئے گئے ہیں،ان میں 657 سمارٹ کارڈز مالکان کی طرف سے وصول کر لئے گئے ہیں جبکہ پراپرٹی ٹرانسفر ہونے کی وجہ سے 216 سمارٹ کارڈز نئے مالکان کو جاری کئے جائیں گے عدم ترسیل سمارٹ کارڈز کی تفصیلات ون ونڈو کاؤنٹر کی نمایاں جگہ پر آویزاں کر دی گئی ہیں۔