سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق چھ رکنی پارلیمانی وفدکیساتھ ماسکوپہنچ گئے
اسلام آباد (وقائع نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق چھ رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے ،وفد میں عبدالقادر پٹیل، سید رفیع اللہ، شیر علی ارباب، ڈاکٹر فاروق ستار، رانا حیات خان بھی شامل ہیں۔
ماسکو میں ہوائی اڈے پر روسی ریاست ڈوما کے وائس چیئرمین مسٹر الیگزینڈر باباکوف نے ان کا استقبال کیا۔سپیکر روسی ریاست ڈوما کے چیئرمین Vyacheslav Volodin کی دعوت پر روس پہنچے ہیں،سپیکر اپنے روسی ہم منصب ویاچسلاو ولوڈن کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔