وقار مہدی سے تائی کوانڈو کھلاڑی سید ابو ہریرہ کی ملاقات

وقار مہدی سے تائی کوانڈو  کھلاڑی سید ابو ہریرہ کی ملاقات

کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی وقار مہدی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ قوم کے مستحکم و مضبوط مستقل کے لیے بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کھیل اور صحتمند سرگرمیوں کو بھی ناگزیر سمجھتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کراچی کے علاقے گارڈن سے تعلق رکھنے والے نوجوان تائی کوانڈو کھلاڑی سید ابو ہریرہ شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سید ابو ہریرہ شاہ دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں، چند ماہ قبل ملائیشیا میں بھی ہونے والے عالمی مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں