مکانوں کی چھتوں کو چھو کر گزرتی ہائی وولٹیج لائن شفٹ نہ سکی

مکانوں کی چھتوں کو چھو کر گزرتی ہائی وولٹیج لائن شفٹ نہ سکی

گگو منڈی(نامہ نگار)رہائشی آبادی میں مکانوں کی چھتوں کو چھو کر گزرتی ہوئی ہائی وولٹیج لائن کی شفٹنگ کے منظور شدہ منصوبے پر عمل درآ مد نہ ہو سکا ۔۔۔

چار سال قبل پول نصب کرنے کے بعد ٹھیکیدار اور میپکو کا عملہ غائب جاری شدہ لاکھوں روپے کا سامان خورد برد۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر187ای بی کی شرقی آبادی جس میں اکثریت غریب اور محنت کش افراد رہائش پذیر ہیں اور تقریباً ایک سو گھروں پر مشتمل ہے ، آبادی کے اوپر سے چھتوں کو چھوتی ہوئی 11ہزار وولٹ کی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تاریں گزر رہی ہیں ۔اہالیان بستی کے مطالبہ پر تقریباً چار سال قبل لائن کی شفٹنگ کا منصوبہ منظور ہوا جس کاسامان بھی جاری کر دیا گیا اور اس وقت کے مختلف لائن سپر نٹنڈنٹس نے سامان وصول کر کے 8پول بھی نصب کر دیئے اور دیگر سامان آبادی میں ایک مکان میں رکھ دیا لیکن اس کے بعد میپکو اہلکار تاریں شفٹ کرنے کے لیے نہیں آئے ہائی وولٹج کی تاریں کسی بھی وقت بڑے جان لیوا حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں، منظور شدہ سامان خورد برد ہونے کی وجہ سے منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا ،کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا تووہ میپکو کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ایل ایس قیصر حیات بھٹی نے کہا کہ مجھ سے پہلے جس لائن سپر نٹنڈنٹ نے سامان وصول کیا وہ غائب ہے ، جو سامان موجود ہے وہ لائن شفٹنگ کے لیے نا کافی ہے ۔مکینوں نے چیف ایگزیکٹو میپکو ،ایس ای میپکو سرکل وہاڑی اور ایکسین میپکو ڈویژن بورے والا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں